اسلام آباد میں پنجاب پولیس اور رینجرز نے مدرسے پرچھاپہ مار کر سانحہ اٹک میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد میں ایف ایٹ میں واقع مدرسے پر پنجاب پولیس اور رینجر نے چھاپہ مار کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق اٹک سانحے سے بتایا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں تینوں ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں۔گرفتار ملزمان میں قاری امداد اور قاری ارشاد شامل ہیں۔تیسرے ملزم شوکت کا تعلق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدری سے بتایا جارہا ہے۔پنجاب پولیس اور رینجرز کے کارروائی کے بارےمیں اسلام آباد پولیس کو لاعلم رکھا گیا۔ دوسری جانب اسلام آباد کے قریب روات میں پولیس اورحساس اداروں نے سرچ اپریشن کرتے ہوئے تین مشتبہ غیر ملکی افراد کو گرفتا کرلیا۔گرفتار افراد میں قاسم، دولت خان اورحضرت خان شامل ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاﺅن مزید تیز کردیا
پنجاب کے وزیرداخلہ شجاع خانزادہ پر خود کش حملے کے بعد لاہورپولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف ڈویژنوں میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاﺅن مزید تیز کردیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ رات مختلف مقامات پر چھاپے مارکر بیشتر کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والےمشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے لاہور کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پرکریک ڈاﺅن کے بعد سراﺅں، ہوٹلوں اورگیسٹ ہاﺅسز کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے،،اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کو بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے کے لیے تمام اداروں کو متحرک کردیا گیا ہے