کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

ماڈل ایان علی راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کے روبرو پیش ہوئیں،،کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ملزمہ ماڈل ایان علی پر پانچ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی فردجرم عائد نہ ہو سکی۔ کسٹم حکام کی جانب سے مکمل چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔کیس کی مزید سماعت چار ستمبرکو ہوگی۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنےسے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے درخواست پراعتراضات عائد کردیا ۔عدالت نے مطابق درخواست کے ساتھ کسٹم اورانکم ٹیکس دستاویزات پیش نہیں کی گئیں۔عدالت نے رجسٹرارآفس کی جانب سے درخواست گزارپرمتاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض بھی برقراررکھا ہے۔ درخواست گزارکے وکیل نےعدالت سے دستاویزات فراہم کرنے کے لئے مہلت مانگ لی۔جس کے بعد کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔