دوسری جنگ عظیم میں چین کی جاپان کیخلاف فتح کی خوشی میں بیجنگ کی گلیوں اور سڑکوں کو سجانے کا عمل جاری

بیجنگ کی گلیوں میں ہر طرف رنگ برنگے پھولوں کی بہار ہے ،شہر کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے اور یہ سب تیاریاں ہیں وکٹری ڈے پریڈ کی ،یہ پریڈ بیجنگ میں تین ستمبر کو منعقد کی جائے گی۔چین اور جاپان کے تعلقات ستر سال بہترین رہے ہیں لیکن اب سمندری حدود کو لے کر ایک بار پھر دونوں ممالک میں ایک نئے تنازعے نے جنم لیا ہے۔اس حوالے سے وکٹری پریڈانتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے جس میں چین اپنی عسکری برتری ثابت کرنے کیلیے ہتیاروں اور دیگر آلات حرب کی نمائش کرے گا