اسٹیٹ بینک اور فارن ایکسچینج کمپنیز کا ہنگامی اجلاس میں ایکسچینج کمپنیوں کو ڈالر کی فروخت کرنے کیلئے قوانین سخت کرنے کی ہدایت کردی گئی

اسٹیٹ بینک اور فارن ایکسچینج کمپنیزکا ہنگامی اجلاس میں اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قدر میں اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے، اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج کمپنیز کو ہدایت کی کہ بائیو میٹرک سسٹم لگائیں اور آئندہ سو ڈالر بھی بغیر شناختی کارڈ کے نہ دیئے جائیں۔انٹربینک میں ڈالرکی قیمت ایک سو دو روپےپانچ پیسے ہے اور اوپن مارکیٹ میں ایک سوچار روپے تک ہے،ڈالر پرزیادہ منافع لینےوالی کمپنیزکے خلاف کارروائی کی جائے گی، بڑے شہروں میں ڈالرپرمنافع دس پیسےسے زیادہ نہ لیا جائے۔ڈالربرآمد نہ کرسکنےوالی چھوٹی کمپنیوں کو اسٹیٹ بینک ڈالرفراہم کرےگا۔