بھارت پھر انکار کے بہانے بنا رہا ہے، مذاکرات کی گیند بھارت کے ہاتھ میں ہے: پرویز رشید
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تمام متنازع امور پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں، کشمیری رہنماؤں سےملاقات کرنےپربھارت کوکیاخوف ہے؟ اگرکوئی ہمارامہمان بنتاہےتواس میں بھارت کوڈرنہیں ہوناچاہیے،یہ کہاں کی جمہوریت ہےکہ ملاقات سےروکاجائے۔۔ پرویزرشید کا کہنا تھا کہ دنیاکہہ رہی ہے بھارت کشمیریوں کےحقوق سلب کررہا ہے، بھارت کشیمیری رہنماؤں سے ملاقات پر پابندیاں لگا کر مذاکرات سے انکار کے بہانے بنا رہا ہے، مذاکرات کی گیند اب بھارت کے ہاتھ میں ہے۔۔۔ پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن پابندیاں قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کاتحفظ کرتاہے، ہرتنازعےکوبات چیت کےذریعےحل ہوناچاہیے، نواز،مودی ملاقات میں طےہواتھاکہ مسائل مذاکرات سےحل ہونگے۔۔۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کومختلف مقاصدکیلئےاستعمال کیاجاتاہے، دہشتگردوں کیخلاف ضرب عضب میں عظیم کامیابیاں ملیں، پاک فوج نے دہشتگردوں کی کمرتوڑدی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں چھاپےایم کیوایم کیخلاف نہیں،مجرموں کیخلاف مارےجاتےہیں، حکومت چاہتی ہےکہ اختلاف رکھنےوالےلوگ اسمبلی میں آئیں۔۔۔