ایاز صادق نے کہا ہے کہ کشمیر پر پاکستان کا موقف بہت واضح ہے

لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے،، اور کشمیر پر پاکستان کا موقف بہت واضح ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی بار بار مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا،،سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ امن کے لئے آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن ضروری ہے۔ شدت پسندوں کے رویہ کی وجہ سے آپریشن شروع کرنا پڑا۔ ضرب عضب اور کراچی آپریشن کی وجہ سے امن قائم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجاع خانزادہ نے ملک کی خاطر قربانی دی، انہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کوئی کسرنہ چھوڑی۔ شجاع خانزادہ نے قربانی دے کر ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ بنایاان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔