عدالت میں شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے دوران لاہور ہائیکورٹ کا دروازہ توڑ ڈالا
، لاہور ہائیکورٹ میں جج سے بدتمیزی کے معاملے پر کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملتان بار کے صدر کی گرفتاری اور کل پیش کرنے کا حکم دیا تو وکلا بھپر گئے اور احتجاج شروع کردیا۔۔مشتعل وکلا نے پہلے عدالت میں شدید ہنگامہ آرائی کی،،، اور عدالت کا دروازہ توڑ ڈالا،،، فیصلے کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی،،، صورتحال پر قابو پانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری لاہور ہائیکورٹ پہنچی جہاں وکلاء نے پولیس پر بھی پتھراؤ شروع کردیا،،، بپھرے وکلا کو متنشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا،، جبکہ واٹر کینن کے ذریعے بھی وکلا کو عدالتی احاطے سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی۔۔۔ وکلا گردی کے باعث جی پی او چوک میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا،،، وکلا اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی دیکھنے میں آئی،،، پولیس نے دھنگا فساد کرنے والے وکیلوں پر لاٹھی چارج کیا،،، احتجاج کے بعد وکلا نے دھرنا دے کر پورے مال روڈ کو یرغمال بنا لیا،،، وکلا کے احتجاج کے باعث مال روڈ سے ملحقہ تمام سڑکوں پربدترین ٹریفک جام ہو گئی۔