خورشید شاہ کاویڈیو پیغام
خورشید شاہ کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ نوازشریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہےہیں،نیب میں طلبی کے باوجود نواز شریف اور انکے اہلخانہ پیش نہیں ہو رہے۔عدم پیشی کا سلسلہ جاری رہا تو نیب گرفتاری کے وارنٹ جاری کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کے پاس آرٹیکل ایک سو نوے کے نفاذ کا اختیار ہے،اگر آرٹیکل ایک سو نوے کا اطلاق ہوا تو وہ بہت خطرناک ہوگا،عدالت فوج کوشریف خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے حکومت کیوں اداروں کے ساتھ لڑائی لڑنا چاہتی ہے۔ڈان لیکس اورماڈل ٹاون سانحہ کی رپورٹ دونوں سامنے آنی چاہیں۔۔خورشید شاہ نے کہا کہ پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کر کے اپنے منہ میاں مٹھو بننا کہاں کی دانشمندی ہے