چھن چھن کرتی جھانجریں اور رنگ برنگی مالائیں۔
چھن چھن کرتی جھانجریں اور رنگ برنگی مالائیں۔ یہ سب تیاریاں ہیں عیدقرباں کے جانوروں کے بناو سنگھار کی۔ بکراعید کے مہمانوں کی خوبصورتی میں اضافے کیلیے دکانیں ان لوازمات سے سج گئی ہیں۔ گلے کی پٹی سے لے کر ماتھے کے جھومر تک ہرشے اپنی مثال آپ ہے۔گلے میں مالائیں پہنے، ماتھے پر تاج سجائے یہ بیل خوبصورتی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ اس بناؤ سنگھار نے ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے ہیں۔ مویشی منڈی میں سجاوٹی سامان بیچنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ بڑی عید کی آمد سے دوماہ پہلے ہی ان اشیا کی تیاری شروع کر دیتے ہیں۔ ان اشیاکی قیمت بھی انتہائی معقول ہے۔