وزیرِاعظم عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق سربراہ احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا
وزیرِاعظم عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق سربراہ احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا ،، وزیرِاعظم نے یہ اعلان ٹویٹر کے ذریعے ایک پیغام میں کیا،، ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس میدان میں وسیع تجربہ رکھنے والے احسان مانی کو بطور چیئرمین پی سی بی مقرر کر دیا ہے،، انہوں نے ناصرف آئی سی سی میں پاکستان کی نمائندگی کی بلکہ وہ آئی سی سی کے خزانچی اور سربراہ کی حیثیت سے بھی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔۔احسان مانی نے بطور چیئرمین پی سی بی اپنی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پی سی بی کا چیئرمین بنانے کی اطلاع مل گئی ہے، میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے اپنے تعلقات استعمال کروں گا اور پاکستانی ٹیم کو دنیا کی صفِ اول کی ٹیم بنانے کی کوشش کروں گا،، ان کا کہنا تھا کہ میرا ویژن وزیرِاعظم کی سوچ سے مطابقت رکھتا ہے، مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے، اسے دیانتداری سے نبھاؤں گا۔خیال رہے کہ سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کے مقرر کردہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،، ان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ دینے کیلئے نئے وزیرِاعظم کے آنے کا انتظار کر رہا تھا