رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی کو سینے میں درد کے باعث اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کیا گیا

Aug 21, 2018 | 00:21

ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے حنیف عباسی کو سینے میں درد کے باعث اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کیا گیا۔ جہاں ان کے ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ کئے گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حنیف کو پولن الرجی اور گلے میں ٹانسلز کے باعث سانس لینے میں بھی دقت کا سامنا ہے جبکہ دل کی ایک شریان 60 فیصد بند ہونے سے بلڈ پریشر بھی مستقل نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق حینف عباسی کی رپورٹس آنے کے بعد ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ انہیں ہسپتال رکھا جائے گا یا واپس جیل بھجوایا جائے گا۔ راولپنڈی کی انسدادِ منشیات عدالت نے رواں سال جون میں حنیف عباسی کو ایفیڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

مزیدخبریں