کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ن کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون، وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

Aug 21, 2018 | 00:41

ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران کینیڈین وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کے کرکٹ اور سیاست میں شاندار کیریئر کو سراہا اور پاکستان کے عوام کی فلاح کے لئے ان کی جماعت کے ایجنڈا کے نفاذ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی اور دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں 4 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی خدمات کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں