اسلام کی اصل تصویر احسن اعمال پرہے، حکمران ایسا ہونا چاہیے جو اللہ کی اطاعت اور رسول اللہ ﷺکی پیروی کرے, امام مسجد نبوی شیخ حسین بن عبدالعزیز 

Aug 21, 2018 | 00:56

خطبہ حج میں امام مسجد نبوی شیخ حسین بن عبدالعزیز کا کہنا تھا اسلام کی اصل تصویر احسن اعمال پرہے، سیاست اور معیشت کو دین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ حکمران ایسا ہونا چاہیے جو اللہ کی اطاعت اور رسول اللہ ﷺکی پیروی کرے اور معاشرے میں موجود ہر طرح کی برائی کو روکے۔ اللہ کا حکم ہے فیصلہ سازی عدل کی بنیاد پر کی جائے۔ خطبہ حج میں مزید کہا گیا کہ مسلمان کا مال، خون اورعزت دوسرے مسلمان پر حرام ہے۔ اسلام ظلم و زیادتی کو پسند نہیں کرتا۔۔۔ محمد مصطفیٰ ﷺ پرایمان کامل اوراحکامات کو برحق ماننا ایمان کا اہم جزو ہے۔ اللہ نے وحدانیت پر یقین رکھنے والوں سے کامیابی کا وعدہ کیا ہے۔ اللہ سے ڈرو اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ۔۔ الله کا حکم ہے تم مجھ سے محبت کرتے ہو تو رسول الله ﷺ کی اطاعت کرو۔ امام مسجد نبوی کا مزید کہنا تھا کہ الله توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ والدین اور پڑوسیوں کے ساتھ احسن سلوک کیا کرو۔ دھوکا نہ دو اورناپ تول پورا کرو۔ جوا اورسٹے بازی حرام ہے۔۔ اللہ نے جاسوسی اور غیبت سے منع فرمایا ہے۔ اسلام ہمیں برائی اور فحاشی سے منع کرتا ہے۔ رسول پاک ﷺنے اپنے خطبہ حج میں خواتین اور بیویوں کیساتھ بھلائی کا معاملہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اللہ غرور اور تکبر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا۔

مزیدخبریں