ترکی میں امریکی سفارتخانے پر فائرنگ، پولیس کی بروقت کارروائی سے دو حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا
ترک دارالحکومت انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعے میں کوئی بھی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا، پولیس حکام کے مطابق سفارتخانے کی عمارت پر چھ گولیاں فائر کی گئیں، جن میں سے تین عمارت پر لگیں، جبکہ ایک سفید کار میں سوار افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد ترک پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا، جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان کا مجرمانہ ریکارڈ بھی ہے، دوسری جانب امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں عمارت کے باہر فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملی ہے، جس کے بارے میں وہ تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ بروقت کارروائی پر وہ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہیں،