سعودیہ سمیت خلیجی اور بعض یورپی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے
سعودی عرب میں عید الاضحی کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے، جہاں دنیا بھر سے آئے لاکھوں حاجیوں نے نمازعید ادا کی۔ حجاج کرام مزدلفہ میں دعاﺅں میں مصروف رہے اور انہوں نے بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں .کنکریاں مارنے اور قربانی کے بعد سرمنڈوا کر احرام کھول دیئے۔ دنیا بھر میں بھی نماز عید کے اجتماعات میں مسلمانوں نے امت مسئلہ کے اتحاد اور سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ امارات سمیت خلیجی ممالک میں بھی عیدالاضحی کے اجتماعات ہوئے۔ ملائیشیا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، افغانستان، عراق، مصر اور دیگر ممالک میں بھی نماز عید کے بعد قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔