کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروا ئی اور کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے18 افراد کو حرارست میں لے لیا۔
گلشن اقبال کے علاقے ضیاء کالونی اور جمالی گوٹھ میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے پندرہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے تھانے منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ایک مفرون ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بہادر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزمان سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق موٹر سائیکل لفٹر عدیل عیسیٰ اور اشتہاری ملزمان میں محمد ناصر اور فرقان گھانچی کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔