کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب رہائشی عمارت کے گودام میں آگ لگ گئی

Aug 21, 2018 | 09:17

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت کے گودام میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، فائر فائٹرز نے ایک گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد کباڑ کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پایا۔ آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے حصہ لیا۔ جبکہ بلڈنگ کے رہائشیوں کے مطابق آگ گودام میں موجود آئل کے ڈرمز، ٹائر اور دیگر سامان میں لگی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث دو درجن سے زائد دکانیں بھی متاثر ہوئیں، عمارت کے رہائشیوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اعلیٰ حکام عمارت میں قائم کباڑ کے گودام کے خلاف ایکشن لیں اور اس گودام کو فوری ختم کرایا جائے۔

مزیدخبریں