بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منارہی ہے۔

Aug 21, 2018 | 09:40

داؤدی بوہری جماعت آج عیدالاضحی روایتی عقیدت واحترام کے ساتھ منارہے ہیں، کراچی میں نماز عید کا مرکزی اجتماع طاہری مسجد صدر میں ہوا جبکہ سنت ابراہیمی بھی ادا کی گئی۔

ضرور پڑھیں: Labb Azaad 22 September 2018

کراچی میں بھی بوہری جماعت عید الاضحی آج منارہے ہیں، طاہری مسجد صدر میں نماز عید کا اجتماع ہوا، اجتماع میں بوہری برداری نے بڑی تعداد میں شرکت کی، داؤدی برادری کی جانب سے قربانی کر کے سنت ابراہیمی کے مقدس فریضے کی ادائیگی کی گئی، شہر میں کئی مقامات پر عید الاضحٰی کی نماز ادائیگی کے بعد ملکی ترقی و خوشحالی، امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے سندھ پولیس اور رینجرز کے دستوں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دئیے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی مساجد اور اطراف میں سوئپنگ کی۔

مزیدخبریں