پادری کے معاملے پر ترکی سنگین غلطی کررہا ہے :صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Aug 21, 2018 | 09:50

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اوول آفس میں خبرایجنسی کو انٹریو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ترکی پادری کے معاملے پر سنگین غلطی کررہا ہے،،،ترکی پر عائد ٹیرف سے یورپی معیشت پر اثرات سے کوئی فرق نہیں پڑتا،،، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر ملنا چاہتے ہیں یا نہیں، یہ میرا مسئلہ نہیں ہے،،،وائٹ ہاؤس حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولائی میں ٹرمپ اور اردوان کی برسلز میں نیٹو اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں اردوان نے ترک قیدی خاتون کی رہائی کے لیے اسرائیل کو قائل کرنے کا کہا تھا مگر اس کے بدلے پادری سمیت ترکی میں قید تمام امریکی قیدیوں کی رہائی کی بات ہوئی تھی۔

مزیدخبریں