پاکستان میں عید قربان کل مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جائیگی

Aug 21, 2018 | 10:28

 ملک بھر میں کل بدھ کے روز عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی جبکہ اس موقع پر کروڑوں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی ادا کریں گے نیز عید قربان کے موقع پر امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ادھر سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نماز عید کے عظیم الشان اجتماعات ہوئے، جہاں لاکھوں افراد نے عید کی نماز ادا کی۔

مزیدخبریں