بلیو وہیل کے بعد مومو چیلنج سوشل میڈیا صارفین کی زندگی کا دشمن

Aug 21, 2018 | 12:50

بلیو وہیل کے بعد مومو چیلنج عوام کی جانوں سے کھیلنے لگی، دیگر ممالک کے بعد پاکستان کا رخ کرنے والی یہ گیم سوشل میڈیا صارفین کو خوفناک تصویر والے اکاؤنٹ سے میسج بھیجتی ہے۔ مومو چیلنج سوشل میڈیا صارفین کو ان کے نام سے مخاطب کر کے گیم کھیلنے کا چیلنج کرتی ہے۔ عام طور پر یہ گیم بچوں اور کمزور افراد کو نشانہ بناتی ہے۔ مختلف اقسام کے چیلنجز کا اختتام بالآخر گیم کھیلنے والے کی موت پر ہوتا ہے۔

مزیدخبریں