مسلمان مظلوم کشمیریوں کیلئے دعا کریں۔ آیت اللہ علی خامنائی

Aug 21, 2018 | 12:51

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے ایک بار پھر کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے کہاہے کہ وہ کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے دعا کریں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خامنائی نے حج کے موقع پر ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں مسلمانوںسے کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی ۔ انہوںنے مزید کہاکہ مسلمانوں کو مغرب کی شیطانی پالیسیوں سے باخبر رہنا چاہیے جو انہیں ایک دوسرے سے لڑا رہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حج ہمیں اس سلسلے میں آگاہی پیدا کرنے اور استعماری قوتوں کو مسترد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ خامنائی نے خبردار کیاکہ اسلام کے دشمنوںنے ہمیشہ مسلمانوںکو ایک دوسرے سے لڑانے کی سازش کی ہے ۔ اس سے قبل رواں سال اپریل میں آیت اللہ علی خامنائی نے امید ظاہر کی تھی کہ کشمیری عوام جلد ہی بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے ۔ گزشتہ سال عید الفطر کے موقع پر اپنے خطاب میں بھی انہوںنے عالم اسلام پر زوردیا تھا کہ وہ غاصبوں سے نفرت کا اظہار کریں۔

مزیدخبریں