سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

Aug 21, 2018 | 12:52

گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا تھا جس کےبعد بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیونیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں شامل کرلیا گیا ہے جس کےبعد ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں