بھارت کی جانب سے عیدسے قبل ہی مقبوضہ کشمیرمیں سخت پابندیاں نافذ

Aug 21, 2018 | 13:17

مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی قابض انتظامیہ نے عید الاضحی کے مقدس موقع پر بھی سری نگر اور دیگر علاقوں میں لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں خلل ڈالنے کیلئے سکیورٹی کے نام پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک اعلیٰ سرکاری عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر سرینگر میںمیڈیا کو بتایا کہ تمام اضلاع میں پولیس اور انتظامیہ سے کہاگیا ہے کہ وہ عید کے موقع پر پابندیوں کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنروں اور ایس ایس پیز کو بھی وادی کشمیر کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ پولیس کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے سیاسی نظربندوں کی رہائی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی نظربند کو رہا کرناپولیس ے اختیار میں نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور ہم اس سلسلے میں عدالتی احکامات کی پاسداری کریں گے۔

مزیدخبریں