انسداد دہشتگردی کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے دہشتگردی ایک بین الاقوامی ناسور ہے، انسداد دہشتگردی کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان 2 دہائیوں سے دہشتگردی کے خطرات کا سامنا کر رہا ہے، پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے بہادری سے دہشتگردی کا سامنا کیا، پاک فوج اور عوام نے مل کر دہشتگردی کو شکست دی۔