عمران اور وزرا کتنے گھنٹے کام کرینگے؟ ایک کپ چائے سے تواضع

Aug 21, 2018 | 15:40

 وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں سب وزرا نے کھڑے ہو کر وزیراعظم عمران خان کا پُر جوش استقبال کیا جب کہ اجلاس میں خاطر تواضع میں سادگی نظر آئی اور سب کو صرف ایک کپ چائے پیش کی گئی۔وزیر اعظم کا اجلاس میں کہنا تھا کہ 100 روزہ پلان پر من و عن عمل کیا جائے ، تمام وزرا با اختیار ہوں گے جس کے بعد اب انہیں نتیجہ چاہیے ۔ انہوں نے وزرا سے کہا کہ آپ عمران خان کی وفاقی کابینہ میں ہیں لہٰذا اب اپنے خاندان کو بھول جائیں کیوں کہ میں روزانہ 16 گھنٹے کام کروں گا اور آپ کو 14 گھنٹے کام کرنا ہوگا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دل تو ہر روز کابینہ کا اجلاس بلانے کو کرتا ہے لیکن ہفتے میں ایک یا زیادہ بار اجلاس ہوگا، عید کا موقع نہ ہوتا تو ابھی آپ کو چھٹی نہ کرنے دیتا۔

مزیدخبریں