(ن) لیگ نے صدارتی امیدوار کیلئے اعتزاز احسن کا نام مسترد کردیا

Aug 21, 2018 | 15:51

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے صدارتی امیدوار کے لیے پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن کا نام مسترد کردیا۔

ضرور پڑھیں: Maarka 18 September 2018

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلہ کیے گئے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے صدارتی امیدوار کے لیے پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن کی نامزدگی مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کے نام پر اعتماد میں نہیں لیا، اعتزاز احسن دھرنے میں بھی اپوزیشن کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صدارتی امیدوار کی متفقہ نامزدگی پاکستان الائنس کے ذریعے کی جائے، پیپلزپارٹی نےاتفاق نہ کیا تو (ن) لیگ کے عبدالقادر بلوچ صدارتی امیدوار ہوں گے۔

مزیدخبریں