میاں نواز شریف کو ای سی ایل پر رکھنا عمران حکومت کے لئے درد سربن جائے گا, خواجہ سعد رفیق

Aug 21, 2018 | 20:15

خواجہ سعد رفیق  کی توپوں کا رخ تحریک انصاف کی جانب، ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران کے مشرفی مشیر انھیں کہیں کا نہیں چھوڑیں گے، اُنھیں احتساب کے نام پر مخالفین سے بِھڑ کر ہیرو بن جانے کےمشورے دیے جا رہے ہیں، یاد رکھا جائے یہاں وزرأ اعظم کا آنا مشکل اور جانا بہت آسان ہے، وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس ہی میں نواز شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا سیاسی انتقام ہے میاں نواز شریف کو ای سی ایل پر رکھنا عمران حکومت کے لئے درد سربن جائے گا۔

مزیدخبریں