کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی طبعیت ایک بار پھر بگڑ گئی، راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کردیا گیا

Aug 21, 2018 | 21:35

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مجرم کیپٹن ریٹٓائرڈ صفدر کی طبیعت خراب ہو گئی، انہیں اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی (انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی) آر آئی سی منتقل کیا گیا، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو دل اور بائیں بازو میں شدید تکلیف رہی ہے۔ ہسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی کپٹن صفدر پمز میں زیر علاج رہے ہیں۔

مزیدخبریں