اپوزیشن کی خواہش ہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے مشترکہ امیدوار لایا جائے, اپوزیشن کے یکجا نہ ہونے سے حکمران جماعت کو فائدہ ہو گا،احسن اقبال

Aug 21, 2018 | 22:02

لاہور میں صدارتی انتخاب کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے وفود کی ملاقات ہوئی، پیپلزپارٹی کے وفد میں خورشید شاہ اور رضا ربانی جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے احسن اقبال، ایاز صادق اور رانا تنویر شامل ہوئے، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک کو جمہوریت کے راستے پر ڈالنے کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو کردار ادا کرناچاہیے،، اس مقصد کے لیے اگر جمہوری قوتیں اکٹھی ہوتی ہیں تو اس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ وہ ایک دوسرے میں ضم ہو رہی ہیں یا الائنس بن رہا ہے، عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہو گا،احسن اقبال کا کہنا تھا کہ فرحت اللہ بابر بھی کہہ چکے ہیں کہ اعتزاز احسن حتمی امیدوار نہیں، صدارتی امیدوار کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، اپوزیشن کے یکجا نہ ہونے سے حکمران جماعت کو فائدہ ہو گا،

مزیدخبریں