سرحد کی خلاف ورزی کسی کے مفاد میں نہیں۔ایل او سی پر سیزفائربرقرار رہنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

Aug 21, 2018 | 22:25

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں عید کے روز جو واقعہ ہوا وہ قابل مذمت ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا سدھو عمران خان کی دعوت پر پاکستان تشریف لائے اور جو محبت لائے اس سے کئی گنا زیادہ لے کر گئے۔ سرحد کی خلاف ورزی کسی کے مفاد میں نہیں۔۔ایل او سی پرسیز فائر برقرار رہنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ جارحانہ گفتگو کرنے والے بتائیں مذاکرات کے علاوہ کوئی اور راستہ ہے؟ وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات میں ہمیشہ اتار چڑھاؤ رہا ہے۔۔ امریکا کے ساتھ اعتماد کی خلیج دور کرنا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں اپنے دل کی بات کی اور پاکستانی عوام کی ترجمانی کی 

مزیدخبریں