امریکا نے مشکوک سائبر سرگرمیوں کی وجہ سے روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں

Aug 21, 2018 | 23:30

امریکا نے مشکوک سائبر سرگرمیوں کے باعث دو روسی شہریوں، ایک روسی اور ایک سلوویکیا کی کمپنی پر پابندیاں عائد کر دیں، امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جن دو افراد اور دو کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ایسی کمپنی کو خدمات فراہم کیں، جس پر پہلے ہی پابندی عائد ہے، امریکا نے ڈائوٹیکنوسروسز پر جون میں پابندی لگائی تھی، یہ کمپنی سمندری آلات سمیت دیگر مصنوعات روس کے خفیہ ادارے ایف ایس بی کو مہیا کرتی تھیں، جس بنا پر اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا، امریکا روسی خفیہ ادارے ایف ایس بی پربھی دسمبر دوہزارسولہ میں پابندی لگا چکا ہے،

مزیدخبریں