روس کا امریکہ کی جانب کروز میزائل کے تجربے پر افسوس کا اظہار
روس نے امریکہ کی جانب سے زمین سے داغے جانے والے کروز میزائل کے تجربے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ انٹرمیڈیٹ رینج نیو کلیئر فورس ٹریٹی ختم کرنے کیلئے طویل عرصے سے تیاریاں کررہا تھا۔روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی Ryabkov نے کہا ہے کہ روس ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ روس اس وقت تک میزائل نصب کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا جب تک امریکہ اس حوالے سے پہل نہیں کرتا۔