کشمیر کونسل ای یو کا آج یورپی وزارت خارجہ کے سامنے بھارت کیخلاف دھرنے کا اعلان
کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ بھارت بڑے پیمانے پر کشمیریوں پر مظالم میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال تمام امن پسند اقوام عالم کے لیے لمحہ فکریہ ہے، اقوام عالم کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ علی رضاسید کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط اور ای میلز کی جارہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کھل کر سامنے آچکی ہے، حالیہ اقدامات کے بعد مودی کے عزائم دنیا دیکھ رہی ہے۔