پاکستان کامقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے کر جانے کا فیصلہ
پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے کر جائے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ہوئے اس بات کی تصدیق کی۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے پاس جانے کا فیصلہ تمام قانونی پہلوئوں پر غور کرنے کے بعد کیا گیا ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اس معاملے سے متعلق اضافی معلومات وزارت قانون بھی جاری کرے گی۔