چین کا عدن کے نواحی علاقے میں لڑائی بندکرنے پرزور
چین نے یمن کے ساحلی شہرعدن کے نواحی علاقے میں لڑائی بندکرنے پرزوردیاہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب Wu Haitao نے سلامتی کونسل میں بتایا کہ یمن کے لئے جنگ سے نکلنے کاواحد راستہ سیاسی حل ہے۔Wu نے متعلقہ فریقوں پرزوردیاکہ وہ امداد کے مستحق تمام لوگوں اورعلاقوں تک انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائیں۔