امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپناقائدانہ کرداربحال کررہاہے: مائیکل پومپیو
امریکہ کے وزیرخارجہ مائیکل پومپیو نے کہاہے کہ ان کاملک مشرق وسطیٰ میں علاقائی مسائل سے نمٹنے کے لئے اتحاد کے قیام اوران کی حمایت کے ذریعے اپناقائدانہ کرداربحال کررہاہے۔ انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے امن وسلامتی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ نے آبنائے ہرمز میںبین الاقوامی جہاز رانی کے تحفظ کی کوششیں شروع کردی ہیں۔پومپیونے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں حلب سے عدن اورطرابلس سے تہران تک وسیع ترتعاون کی ضرورت ہے اورہمیں دیرینہ مسائل کے حل کے لئے نئی سوچ کی ضرورت ہے