آشیانہ اقبال اوررمضان شوگرملزکیس:شہبازشریف کی پیشی سےاستثنیٰ کی درخواست
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)شہباز شریف نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز سکینڈل میں آج عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرا دی۔
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز سکینڈل میں عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرا دی،میڈیکل رپورٹ بھی درخواست کے ہمراہ لف کی گئی ہے۔ جس میں شہباز شریف کو 10 روز کا مکمل بیڈ ریسٹ تجویز کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے مکمل آرام نہ کیا تو ماضی کی طرح کھڑے نہیں ہو پائیں گے۔واضح رہے کہ عدالت نے شہباز شریف،مریم نواز اور حمزہ شہباز کو آج آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز سکینڈل میں طلب کر رکھا ہے۔