وزارت قانون نےگزشتہ ایک سال میں قانون کے22مسودے تیار کئے:فروغ نسیم

یہ بات وزیر قانون فروغ نسیم نے آج اسلام آباد میں اطلاعات و نشریات کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور قانون کی پارلیمانی سیکرٹری ملائکہ بخاری کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس میں کہی جس میں انہوں نے وزارت قانون کی ایک سالہ کارکردگی کی تفصیلات پیش کیں۔وزیر قانون نے کہا کہ سات بلوں کی منظوری دی جاچکی ہے جبکہ باقی سات یا آٹھ بل منظوری کے لئے قائمہ کمیٹیوں یا قومی اسمبلی میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آٹھ آرڈر نینس بھی متعارف کرائے ہیں۔ فروغ نسیم نے کہا کہ قانون کے بارے میں قائمہ کمیٹی نے آج Civil Procedure ترمیمی بل کی منظوری دی جس سے سول مقدمات کی جلد سماعت یقینی ہوگی۔ اپنے تاثرات میں فرودس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو سٹیٹس کو کے خاتمے اور اپنی زندگیوں میں تبدیلی لانے کےلئے ووٹ دیا ہے۔