سینیٹر حاصل بزنجو کے انتقال پر وزیراعظم و آرمی چیف کا اظہار تعزیت
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف نے سینیٹر حاصل بزنجو کے انتقال پر افسوس و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر میر حاصل بزنجو کے انتقال پر اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آرمی چیف نے حاصل بزنجو کے اہل خانہ اور دوستوں سے اظہار تعزیت کیا، وزیر اعظم نے بھی سینیٹر حاصل بزنجو کے پسماندگان کو اظہار تعزیت پیش کیا ہے۔