توقع ہے سعودی عرب اور ایران بھی اسرائیل امن معاہدے میں شامل ہوجائیں گے، ٹرمپ
واشنگٹن: (20 اگست 2020)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توقع ظاہر کی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب اور ایران بھی اسرائیل امن معاہدے میں شامل ہوجائیں گے۔گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس امن معاہدے کے تحت یو اے ای کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت زیر غور ہے۔صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ، کیا متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کردے گا، جس پر امریکی صدر نے جواب دیا، میرا خیال ہے سعودی عرب بھی اس معاہدے میں شامل ہوجائے گا۔