پاکستان میں کورونا سے مزید10 اموات
اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید10 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مجموعی تعداد6ہزار219 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 630نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد2 لاکھ91 ہزار588 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں تاحال کورونا کے 2 لاکھ 73 ہزار 579 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 790 رہ گئی ہے۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 27ہزار381 ہوگئی ہے۔ پنجاب 95 ہزار958، خیبرپختونخوا35 ہزار545، اسلام آباد 15 ہزار453، بلوچستان12 ہزار424، آزاد کشمیر2ہزار223 اورگلگت میں میں کورونا کیسز کی تعداد2ہزار604 ہے۔