پاکستان اور انگلینڈ آج تیسرے ٹیسٹ میں مدمقابل آئیں گے
ساؤتھمپٹن:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہو گا،میزبان ملک انگلینڈ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ آج تیسرے ٹیسٹ میں ساؤتھمپٹن میں مدمقابل آئیں گے،قومی ٹیم کو سیریز میں شکست سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے، پاکستانی ٹیم کو اس وقت سیریز میں 0-1 کے خسارے کا سامنا ہے اور سیریز بچانے کیلئے لازمی فتح درکار ہے۔میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے جبکہ حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔ قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ نائب کپتان کے فرائض بابر اعظم انجام دیں گے، دیگر کھلاڑیوں میں عابدعلی، اسد شفیق، فواد عالم، امام الحق، کاشف بھٹی،شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی،، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ جو روٹ انگلش کرکٹ ٹیم کی قیاد ت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ یگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، زیک کرالی، سیم کیورین، اولی پوپ، اویلی روبنسن،ڈوم سبلی، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینک بیس، سٹورٹ براڈ، روری برنز، کرس ووکس، مارک ووڈ شامل ہیں۔