ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مثبت رجحان
کروناوائرس نے دنیا بھر میں تجارتی سرگرمیوں کو متاثر کررکھا ہے لیکن اس کے باوجود عالمی کاروبار کا سلسلہ جاری ہے، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وبائی بیماری کے وار میں کمی ہوتے ہی آہستہ آہستہ عالمی معیشت اپنی بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 93پوائنٹس کا اضافہ ریکاڈ کیا گیا۔ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 26 پوائنٹس بڑھ گیا، جبکہ چین کے زیرانتظام شہر ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 309پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ دوسری جانب امریکی خام تیل کے سودے42ڈالر93سینٹس فی بیرل پر ٹرید کررہے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت45ڈالر5سینٹس فی بیرل پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1950ڈٖالر8سینٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔