وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ چین کے حوالے سے اہم بیان
اسلام آباد: وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، شاہ محمود قریشی چینی ہم منصب و دیگر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاک چین سٹریٹجک مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا، چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے بھی ملاقات ہوگی، دونوں ممالک دنیا کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کے خواہشمند ہیں، اقتصادی راہداری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی۔ سی پیک کی جلد تکمیل پر بھی بات ہوگی۔ کشمیر کی صورتحال دونوں ممالک کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا،چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ بھی ملاقات ہوگی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان،چین دنیا کی بدلتی صورت حال پر تبادلہ خیال کے خواہشمند ہیں،اقتصادی راہداری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی،کشمیر کی صورتحال دونوں ممالک کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیریوں سے جو سلوک روا رکھا گیا ہے وہ سب کے علم میں ہے،چین کے تعاون سے 55 سال بعد 3 بار مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان نے کرونا وبا پر کافی حد تک قابو پالیا ہے،کرونا وبا میں کمی کے بعد یہ میرا پہلا دورہ چین ہے،چین،پاکستان جانتے ہیں خطے میں اہم تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا اسرائیل پر دوٹوک مؤقف ہے، یہ ان کا تاریخی مؤقف ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں۔