چینی صوبے شان ڈونگ میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 7 کان کن ہلاک
چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 7 کان کن ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ شان ڈونگ کی جیا شیانگ کاؤنٹی میں واقع لیانگ باؤسی نامی کوئلے کی کان میں حادثے کے وقت 19 کان کن کام کر رہے تھے۔ ان کو تقریباً اڑھائی گھنٹے کی کوششوں کے بعد کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 7 کان کن دم توڑ گئے جبکہ دیگر 9 کی جان پچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ صوبائی حکومت نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔