ہمایوں سعید کا مداحوں کو ڈرامہ سیریل”دل لگی“ دیکھنے کامشورہ
اداکارہمایوں سعید نے مداحوں کو ڈرامہ سیریل”دل لگی“ دیکھنے کامشورہ دے دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مہوش حیات کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں نے سیاہ لباس زیب تن کر رکھا ہے، تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ کیا آپ نے ”دل لگی “دیکھا ہے اگر نہیں دیکھا تو فلم”لندن نہیں جاﺅں گا“ کے ریلیز ہونے سے قبل دیکھ لیں۔