چینی صدر شی جن پنگ کا سیلاب سے متاثرہ صوبہ آن ہوئی کا دورہ
چینی صدر شی جن پنگ نے سیلاب سے متاثرہ صوبہ آن ہوئی کا دورہ کیا ہے۔انہوں نے دورے کے دوران انسداد سیلاب کے حوالے سے چینی فوج کی کارکردگی رپورٹ سنی۔چینی ریڈیو کے مطابق انہوں نے اس موقع پرکہا کہ انسداد سیلاب اور آفات کی امداد کو مزید مضبوط بنایا جاناچاہیے اور آفات کے بعد تعمیر نو کے کاموں کو فروغ دیا جانا چاہیے۔شی جن پنگ نے دوسری ششماہی میں فوج کو مختلف کاموں کے لیے رہنمائی فراہم کی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی دفاع اور فوجی تعمیر کے حوالے سے 2020 کے اہداف کو ضرور پورا کیا جائے گا اور چینی کمیونسٹ پارٹی اور عوام کی طرف سے پیش کردہ مختلف کاموں کو پوری طرح مکمل کیا جائے گا۔