نیب پشاور نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو 25 اگست کو طلب کر لیا
قومی احتساب بیورو(نیب) پشاور نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو 25 اگست کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی ضیاالرحمان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے، غیر قانونی بھرتیاں اور مشینری کی خرید و فروخت میں گھپلے کے الزام عائد کئے گئے ہیں جس کی بنیاد پر قومی احتساب بیورو(نیب) پشاور نے انہیں ان الزامات کی تحقیقات کے لئے 25 اگست کو نیب دفتر پشاور میں طلب کیا ہے۔