کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، محرم الحرام کے دوران اور سکول کھلنے کے بعد کورونا کیسز میں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسدعمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر کا کہنا ہے کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، محرم الحرام کے دوران اور سکول کھلنے کے بعد کورونا کیسز میں میں اضافہ ہو سکتا ہے، صوبائی تعاون سے وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے تیار ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر صوبائی حکومتوں اور انتظامیہ کے تعاون سے کورونا کیسز میں ممکنہ اضافے کے خدشے سے نمٹنے کیلئے تیاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون اور حکومت کی حکمت عملی سے کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے لیکن خطرہ اب بھی موجود ہے۔ اسد عمر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ محرم الحرام میں بے احتیاطی اور سکول کھلنے کے بعد اس وباء کے پھیلاؤ میں تیزی آ سکتی ہے، این سی او سی صوبوں کے تعاون سے کورونا کیسز میں اضافے کو روکنے کیلئے ہر موقع پر تیار ہے۔